بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کا تیسرا دن، کاروباری مراکز کھل گئے

ویب ڈیسک  پير 11 مئ 2020
ضلعی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے ایس او پیز کے مطابق شہریوں نےعید کیلئے خریداری کی ۔ فوٹو : فائل

ضلعی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے ایس او پیز کے مطابق شہریوں نےعید کیلئے خریداری کی ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کے تیسرے روز کاروبا ری مراکز کھلے رہے جہاں شہری اور دکاندار حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے نظر آئے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستا ن بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کا تیسراروز ہے، شہر کے مختلف شاپنگ مالز ضلعی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے ایس او پیز کے مطابق کھلے رہے جہاں سے شہریوں نےعید کیلئے خریداری کی، دکاندار صبح سے شام 5 بجے تک دکانیں کھول سکتے ہیں۔

کوئٹہ کے لیاقت بازار، مسجدر وڈ، عبدالستار روڈ سمیت دیگر بازاروں میں جوتوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ جیولری شاپس بھی کھل گئیں، کاسمیٹکس اور ریڈی میڈ مبلوسات کی دکھانوں پر دکاندار سینی ٹائیزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ ماسک لگائے دکانداری کرتے دکھائی دیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔