گمبھیر اور سہواگ کو برا بھلا نہیں کہوں گا، شعیب اختر

اسپورٹس ڈیسک  منگل 12 مئ 2020
شعیب اختر نے نسیم شاہ سمیت نئے آنے والے بولرز کو مشورہ بھی دے دیا  ۔ فوٹو: فائل

شعیب اختر نے نسیم شاہ سمیت نئے آنے والے بولرز کو مشورہ بھی دے دیا ۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں بھی گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کو برا بھلا کہہ سکتا ہوں مگر کہوں گا نہیں۔

ایک ایپ کو انٹرویو میں سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ دونوں سابق بھارتی کرکٹرز اچھے انسان ہیں مگر جب وہ ٹی وی پر آئیں تو جو منہ میں آئے بولنا شروع کردیتے ہیں۔ میں بھی انھیں برا بھلا کہہ سکتا ہوں مگر ایسی باتیں نہیں کروں گا کیونکہ بچے بھی یہ شو دیکھ رہے ہوں گے۔

شعیب اختر نے نسیم شاہ سمیت نئے آنے والے بولرز کو مشورہ دیا کہ وہ جارحانہ پن سے زیادہ اپنی بولنگ پر توجہ دیں، میں بھی اندر سے کافی نرم ہوں مگر ایک بولر کے طور پر میری ساکھ جارح مزاج کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔