کراچی میں بدھ کو بوندا باندی کا امکان

اسٹاف رپورٹر  منگل 12 مئ 2020
 تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں،چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز ۔  فوٹو : فائل

 تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں،چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز ۔ فوٹو : فائل

کراچی: آج ملک میں داخل ہونے والے نئے مغربی سسٹم کے تحت 13 مئی کو کراچی میں بونداباندی کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کی گئی پیش گوئی کے مطابق آج ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک اور  سلسلہ داخل ہوگا جس کے  جمعرات تک ملک کے بالائی حصوں پر موجود رہنے کا امکان ہے، مذکورہ سسٹم کے تحت کراچی میں بونداباندی کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والے سسٹم کی وجہ تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ 13 اور 14 مئی کے درمیان شہر میں مطلع ابر آلود اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔