وزیراعلی پنجاب کا وزرا کی کارکردگی کے جائزے کیلیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 12 مئ 2020
اب پنجاب میں کارکردگی کی سیاست چلے گی، عثمان بزدار فوٹو: فائل

اب پنجاب میں کارکردگی کی سیاست چلے گی، عثمان بزدار فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے بعد وزرا کی کارکردگی کے جائزے کے لیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے بعد وزرا کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزرا کو 26 مئی تک اپنی کارکردگی رپورٹس بھجوانے کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس حوالے سے کاغذی کارروائی پر انحصار کے بجائے ہر وزرارت کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے وزرا کو واضح پیغام بھجوایا ہے کہ وہ حکمران اور تھے جن کے دور میں شوبازی اورشعبدی بازی چلتی تھی، اب پنجاب میں کارکردگی کی سیاست چلے گی، جو ڈلیور کرے گا وہی ٹیم کاحصہ رہے گا، جو کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ منصب سے ہاتھ دھوئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔