پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کردیا گیا

کورونا وائرس کے شکار ملازمین کو دوبارہ کام پر آنے سے قبل لیبارٹری رپورٹ پیش کرنا ہوگی، اعلامیہ


ویب ڈیسک May 12, 2020
کورونا وائرس کا شکار ملازمین کو دوبارہ کام پر آنے سے قبل لیبارٹری رپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگی، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کر دیا گیا۔

ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس دوران صرف دو بینچ کام کریں گے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پابندی کے باعث عدالتیں، بار روم، ڈسپنسری سمیت احاطہ ہائی کورٹ میں قائم دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے دو سنگل بینچ ضمانت کی درخواستیں نمٹانے کے لیے کام کرتے رہے گے جب کہ کورونا وائرس کا شکار ملازمین کو دوبارہ کام پر آنے سے قبل لیبارٹری رپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگی۔