ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا، جام کمال

ویب ڈیسک  منگل 12 مئ 2020
دکاندار اور دیگر لوگ حکومت سے تعاون کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو، فائل

دکاندار اور دیگر لوگ حکومت سے تعاون کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو، فائل

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پی پر عمل درآمد نہ کیا تو لاک ڈاوٴن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاوٴن کی خلاف ورزی، عوام اور دکان داروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پی پر عمل نہ کیا تو لاک ڈاوٴن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا اس لیے دکان دار اور دیگر لوگ حکومت سے تعاون کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر بہتر طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، ہم ایس او پیز پر عمل کرانے پرعلماء کرام کے شکر گزار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔