ضلعی انتظامیہ کا فیصل مسجد میں اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 13 مئ 2020
صرف کشادہ  مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی، ڈپٹی کمشنر کراچی۔ (فوٹو، فائل)

صرف کشادہ مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی، ڈپٹی کمشنر کراچی۔ (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجدمیں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔ کل فیصل مسجد میں خواہش مند افراد نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وبا؛ مساجد میں محدود پیمانے پر اعتکاف کی تیاریاں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صرف کشادہ  مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی۔ جن مسجدوں میں ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ضلعے کی ساڑھے 9 سو میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔