ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما کورونا وائرس کا شکار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 14 مئ 2020
حالیہ دنوں میں شہر سے باہر سفر کرنے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ فوٹو، فائل

حالیہ دنوں میں شہر سے باہر سفر کرنے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ فوٹو، فائل

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ  کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما اور ان کے شوہر کے  کورونا وائرس  سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے

منگلا شرما کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی کوئی واضح علامات نہیں ہیں۔ حالیہ دنوں میں شہر سے باہر سفر کرنے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد منگلا شرما نے خود کو آئسولیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے  جلد صحت یابی کے لئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں کورونا کے 2 ہزار 255 نئے کیس، مریضوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز

اس سے قبل ایم ایم اے سے تعلق رکھنےو الے سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد ان ن کی اہلیہ، والدہ، تین بچوں اور بہن سمیت گھر کے 8 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم گورنر سندھ اور سید عبد الرشید صحت یاب ہوچے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔