شاہین آفریدی اور نسیم شاہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، مصباح الحق

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 14 مئ 2020
شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو عمدہ کارکردگی کا صلہ ملنے پر خوش ہوں، چیف سلیکٹر ۔ فوٹو : فائل

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو عمدہ کارکردگی کا صلہ ملنے پر خوش ہوں، چیف سلیکٹر ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: مصباح الحق نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو عمدہ کارکردگی کا صلہ ملنے پر خوش ہوں، بلاشبہ دونوں فاسٹ بولرز پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ اس فہرست میں بیٹسمینوں اور بولرز کا ایک اچھا پول بنایا گیا جس سے ہمیں کھلاڑیوں پر کام کا بوجھ متوازن رکھنے میں مدد ملے گی، اس دوران سلیکٹرز نئے ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے، اگر یہ محسوس ہواکہ کسی پلیئر کو جلد از جلد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں لانے کی ضرورت ہے تو فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔