حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 14 مئ 2020
’’یہ جشن صرف بولنگ کیلیے ہی نہیں ہے‘‘، حسن علی کا طنزیہ ٹویٹ ۔ فوٹو : فائل

’’یہ جشن صرف بولنگ کیلیے ہی نہیں ہے‘‘، حسن علی کا طنزیہ ٹویٹ ۔ فوٹو : فائل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے طنزیہ ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔ انہوں نے مخصوص انداز میں خوشی منانے والی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ جشن صرف بولنگ کیلیے ہی نہیں ہے‘‘۔

واضح رہے گزشتہ برس جب محمد عامر کو بھی کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے ہٹایا گیا تھا تو انہوں نے بھی طنزیہ ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کر دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔