گیند چمکانے پر پابندی سے بولرزکومشکل ہوگی، مائیکل ہولڈنگ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 14 مئ 2020
گیند چمکانے پر پابندی سے بولرز کومشکل ہوگی،مائیکل ہولڈنگ
 فوٹو: فائل

گیند چمکانے پر پابندی سے بولرز کومشکل ہوگی،مائیکل ہولڈنگ فوٹو: فائل

 ممبئی:   ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ گیند کو پالش سے چمکانے کا فائدہ ہوگا یا نہیں میں اس بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

یہ بولرز کی فطرت ہوتی ہے کہ جیسے ہی گیند ہاتھوں میں آئے وہ اسے تھوک یا پسینے سے چمکاتے ہیں، اگر اس پر پابندی لگائی تو بولرز کومشکل ہوگی، میں نے سنا ہے کہ گیند کو چمکانے کیلیے پالش وغیرہ تیار کی جا رہی ہے، مگر میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس سے کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔