- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
بیرون ممالک میں پھنسے رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد: بیرون ممالک میں پھنسے رجسٹرڈ پاکستانیوں میں اضافہ ہوگیا اور تعداد 1 لاکھ 3 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز نے بیرون ممالک میں بے روزگاراورپھنسے پاکستانیوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ دستاویزکے مطابق 21 ہزار808 پاکستانی نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے۔ 31 ہزارپاکستانی بنا تنخواہوں کے ایمرجنسی چھٹیوں پرموجود ہیں جب کہ ساڑھے 50 ہزارپاکستانی ویزوں کی معیاد ختم ہونے اوردیگروجوہات کے باعث محصور ہیں۔
دستاویزکے مطابق یواے ای سے مزید 2 ہزارپاکستانی نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے جس کے بعد تعداد 12 ہزار702 تک پہنچ گئی، سعودی عرب سے مزید 5 ہزارپاکستانی کے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد تعداد 6 ہزارسے تجاوزکرگئی۔ قطرمیں کام کرنے والے 691 پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اومان سے 1 ہزار74، الجیریا سے 341، کویت سے500 پاکستانی ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ بحرین سے 42 اور عراق سے441 پاکستانی نوکریوں سے فارغ کیے گئے۔ دوسری جانب قطرکی تین کمپنیوں میں مختصرمدت پرکام کرنے والے 4 ہزار800 پاکستانی بھی محصورہیں۔
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 69 ہزار، سعودی عرب میں مجموعی طورپر15 ہزار876، قطر میں ساڑھے پانچ ہزار، اومان میں 5 ہزار134، کویت میں 5 ہزار400، ملائشیا میں 917، الجیریا میں 341، بحرین میں 387 اور عراق میں 441 پاکستانی محصورہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔