شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 15 مئ 2020
پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ اس نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، سابق پیسر۔ فوٹو: فائل

پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ اس نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، سابق پیسر۔ فوٹو: فائل

لاہور: شعیب اختر آئی سی سی  کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے۔

سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا تھا کہ میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کو 3 باؤنسرز کرنے کے بعد چوتھی گیند پر آؤٹ کردیتا۔اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ کردی، اس میں شہرہ آفاق باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کی 2 تصاویر شئیر کی گئی تھیں، ایک میں وہ نیچے دیکھتے جبکہ دوسری میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سابق پیسر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ اس نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، لگتا ہے آئی سی سی میں اب معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔