- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کرکٹرز کو معاوضوں میں اضافے کی خوشخبری مل گئی
لاہور: نیا سینٹرل کنٹریکٹ پانے والوں کی تنخواہوں میں اضافہ یقینی ہوگیا، کرکٹرز کو خوشخبری سنا دی گئی۔
قومی کرکٹرز کیلیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بدھ کو کیا گیا تھا،تاحال تنخواہوں میں متوقع اضافہ کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ یقینی ہے،اس کی شرح اور نئے پیکیج کی تیاری کیلیے کام جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی تفصیلات بھی جاری کردی جائیں گی، دوسری طرف مشکل صورتحال کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی کے بجائے اضافے پر کرکٹرز خوشی سے سرشار ہیں۔
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک کھلاڑی نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی جاری رہنا سب کیلیے باعث اطمینان ہے، حالات جلد بہتر اور کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوں تو یہ خوشی دوبالا ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں 10 سے 20فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ آئندہ ماہ ختم ہونے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو ماہانہ11 لاکھ روپے ملتے ہیں، بی کیٹیگری والوں کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 7لاکھ روپے اور سی والوں کی ساڑھے 5 لاکھ روپے ہے۔دوسری جانب ٹیسٹ فیس میں 20 سے 25 فیصد اضافے کا امکان ہے،فی الحال اے کیٹیگری میں شامل کرکٹرز کو فی ٹیسٹ7 لاکھ 62 ہزار300 روپے بطور فیس ملتے ہیں،اضافے کے بعد یہ رقم 10 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔