عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹرکے خلاف کارروائی پرسیکرٹری صحت کونوٹس جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مئ 2020
 عدالتی حکم کے باوجود عالمی وبا کی ایمرجنسی کے دوران اس قسم کا ایکشن کیوں لیا؟ عدالت

عدالتی حکم کے باوجود عالمی وبا کی ایمرجنسی کے دوران اس قسم کا ایکشن کیوں لیا؟ عدالت

 اسلام آباد: کورونا ایمرجنسی کے دوران عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر کے خلاف کارروائی پر سیکرٹری صحت کو توہین درخواست میں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تادیبی کارروائی کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ درخواست گزار ڈاکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا ایمرجنسی کے دوران طبی عملہ کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری صحت نے میرے خلاف کارروائی کی۔

عدالت نے سیکرٹری صحت سے وضاحت طلب کی ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود عالمی وبا کی ایمرجنسی کے دوران اس قسم کا ایکشن کیوں لیا؟ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کے خلاف کیسز کا فیصلہ اس وقت کرنامناسب نہیں، کیس کا فیصلہ کرنے سے کرونا ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز متاثر ہو سکتے ہیں،وبا کے دوران ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرز،نرسز، پیرمیڈیکس غیر معمولی ڈیوٹی پر ہیں،طبی عملہ بغیر ڈیوٹی ٹائم کی پروا کئے مشکل حالات میں کام کر رہا ہے،عدالت نے سیکریٹری صحت کوتین جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔