بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں پاکستان

بھارت کشمیریوں کے جائز حق خود ارادی کو دہشتگردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا، پاکستان


May 16, 2020
بھارت کشمیریوں کے جائز حق خود ارادی کو دہشتگردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا، پاکستان (فوٹو: فائل)

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جائز حق خود ارادی کو دہشتگردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا، بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔