راولپنڈی؛ 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا


صالح مغل July 07, 2026

راولپنڈی:

چکلالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔