آئی آئی چندریگر روڈ نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کے جنریٹر روم میں آگ لگی تھی


Staff Reporter September 06, 2012
آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے قریب واقع نجی بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی. فوٹو :پی پی آئی

ISLAMABAD: آئی آئی چندریگر روڈ پولیس ہیڈ آفس کے قریب نجی بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے قریب واقع نجی بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی4گاڑیاں اور ایک بائوزر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، عمارت کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کے جنریٹر روم میں آگ لگی تھی جس پر سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔