ٹنڈولکر اگر اب کھیلتے توایک لاکھ 30 ہزاررنز بنا لیتے، شعیب اختر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 20 مئ 2020
ٹنڈولکر اگر اب کھیلتے توایک لاکھ 30ہزار رنز بنا لیتے، شعیب اختر
۔ فوٹو: فائل

ٹنڈولکر اگر اب کھیلتے توایک لاکھ 30ہزار رنز بنا لیتے، شعیب اختر ۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30  ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔

یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی اب تک بھارت کیلیے 22 ہزار کے قریب رنز اسکور کرچکے ہیں،ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈز ان کے نشانے پر پہلے سے ہی ہیں۔ اس حوالے سے شعیب اختر نے کہاکہ دونوں کا موازنہ نہیں بنتا کیونکہ ٹنڈولکرنے جس دور میں کرکٹ کھیلی وہ بیٹسمینوں کیلیے بہت ہی مشکل تھا، اگر وہ موجودہ دور میں کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز بنالیتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔