سعید اجمل مرلی دھرن سے زیادہ مشکل بولر قرار

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 20 مئ 2020
2012 میں یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز میں سعید اجمل اپنے عروج پر تھے، بیل . فوٹو : فائل

2012 میں یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز میں سعید اجمل اپنے عروج پر تھے، بیل . فوٹو : فائل

 کراچی:  انگلینڈ کے سابق بیٹسمین ای ین بیل نے سعید اجمل کو مرلی دھرن سے زیادہ مشکل بولر قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی اسپنرکی با نسبت سری لنکن اسپنر کا سامنا کرنا  زیادہ آسان لگتا تھا، میں محسوس کرتا تھا کہ جتنا وقت کریز پر گزاروں گا اتنا ہی مرلی دھرن کو زیادہ بہتر کھیلوں گا، مگر سعید اجمل کے ساتھ میرا مسئلہ یہ تھا کہ جتنا میں ان کے سامنے کریز پر وقت گزارتا اتنا ہی میرے لیے ان کا سامنا کرنا دشوار ہو جاتا۔

بیل نے کہاکہ 2012 میں یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز میں سعید اجمل اپنے عروج پر تھے، ان دنوں عبدالرحمان بھی اچھی بولنگ کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔