سعودی حکومت کا عید کے چاند سے متعلق اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مئ 2020
سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی، سعودی سپریم کورٹ۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی، سعودی سپریم کورٹ۔ فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس پر سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

یہ پڑھیں : عید کے چاند سے متعلق ایک بارپھربحث چھڑگئی

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ چاند نظر آنے کی صورت میں وہ مقامی عدالتوں کو رپورٹ کریں تاہم سپریم کورٹ کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔