ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2020
علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامےکی کاسٹ چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی فوٹوفائل

علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامےکی کاسٹ چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی فوٹوفائل

کراچی: مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ندایاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ندا کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملک میں پھیلی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود مارننگ شو کی شوٹنگ جاری تھی۔

نجی چینل کی سابق اینکر رابعہ انعم نے بھی ٹوئٹر پر کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مارننگ شو کی میزبان اپنے شوہر اور شو کی پوری ٹیم کے ساتھ کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں سب کے لیے دعا گو۔

علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامے ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ کی کاسٹ چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ندا یاسر، یاسر نواز اور علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ تمام افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔