عمران خان آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر

کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں


Muhammad Yousuf Anjum May 25, 2020
کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں

لاہور: پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کو ایک اور اعزاز مل گیا اور انہیں آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ریسٹ آف ورلڈ الیون میں شریک واحد پاکستانی کرکٹر عمران خان کو بطور کپتان شامل کیا گیا ہے۔

ریسٹ آف ورلڈ الیون میں سنیل گواسکر ، گورڈن گرینج ، ویوین رچرڈز ،سچن ٹنڈولکر ،برائن لارا کمار سنگاکارا، ڈیل اسٹین ،میلکم مارشل، کرٹلی امبروز اور مرلی دھرن کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا الیون کا کپتان ایلن بارڈر کو چنا گیا ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں میں میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر ،رکی پونٹنگ، اسٹیو اسمتھ، گریگ چیپل، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن ، پیٹ کمنز، ڈینس للی اور گلین میگرا کو شامل کیا گیاہے۔

مقبول خبریں