شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک  اتوار 31 مئ 2020

ماڈل صدف کنول اورادا کار شہروز سبزواری شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں اداکاروں کے نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ ماڈل صدف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے صدف سبزواری کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ نوبیاہتا جوڑے نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔


View this post on Instagram

Complete ♥️

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal) on May 31, 2020 at 6:21am PDT

ایکسپریس ٹریبیون نے جب اس حوالے سے شہروز سبزواری کے والد اور معروف اداکار بہروز سبزواری سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا نہ جانے لوگ کیوں یہ سوچتے ہیں کہ انھیں دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے 2012 میں ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی پسند کی شادی کی تھی تاہم  اختلافات کے باعث شہروز نے سائرہ کو رواں برس فروری میں طلاق دے دی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔