ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کی صدائیں بلند ہونے لگیں

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 جون 2020
شوپیس ایونٹ کو نیوزی لینڈ منتقل کرنا ایک بہتر آپشن ہوگا، سابق کرکٹر ڈین جونز ۔ فوٹو: فائل

شوپیس ایونٹ کو نیوزی لینڈ منتقل کرنا ایک بہتر آپشن ہوگا، سابق کرکٹر ڈین جونز ۔ فوٹو: فائل

ویلنگٹن: ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کی صدائیں بلند ہوگئیں۔

کیوی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے سوشل ڈسٹنس پابندی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، شائقین کو اسٹیڈیمز جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز کا کہنا ہے کہ شوپیس ایونٹ کو نیوزی لینڈ منتقل کرنا ایک بہتر آپشن ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔