لورالائی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق 2 زخمی

سلمی زئی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث واقعہ پیش آیا


ویب ڈیسک June 04, 2020
سلمی زئی میں زمین کے تنازے پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث واقعہ پیش آیا۔ فوٹو : فائل

بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔