جامعہ کراچیفارم ڈی کا داخلہ ٹیسٹ آج ہو گا

تاخیر سے آنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی


Staff Reporter December 07, 2013
تاخیر سے آنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق فارم ڈی (مارننگ اور ایوننگ) کا داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت آج ہفتہ7 دسمبر کو صبح ساڑھے9 بجے این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوگا، داخلہ ٹیسٹ کے نتائج11دسمبر کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ اور نیشنل ٹیسٹنگ سسٹم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے جائیں گے۔

جبکہ کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست14 دسمبرکو دوپہر 2 بجے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ سلور جوبلی گیٹ پر بھی آویزاں کردی جائے گی، داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند طلبا اپنی حاضری کوصبح 9 بجے تک لازمی طور پر یقینی بنائیں، طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں تاکہ انھیں ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لیے ضروری معلومات حاصل ہوسکیں، تاخیر سے آنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی٭ جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے تحت شعبہ کے سال آخر کے طلبا اپنے فائنل پروجیکٹ کی نمائش کررہے ہیں، یہ نمائش 8 تا11 دسمبرکو صبح10 تا4 بجے شام شعبہ ہی میں منعقد ہوگی جبکہ آرکیٹیکچر کے طلبا اپنے فن پارے15اور 16 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

مقبول خبریں