پی آئی اے کی پروازوں پرعملے سے اضافی ڈیوٹی کرانے کی رعایت ختم

پی آئی اے نے سول ایوی ایشن کی چھوٹ ختم ہونے کے حوالے سے سرکلرجاری کردیا ہے


ویب ڈیسک June 11, 2020
سی اے اے حکام کی جانب سے اقدام مبینہ طور پر طیارہ حادثہ کے بعد سے کیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے لانگ روٹ پروازوں پردی جانے والی رعایتی چھوٹ ختم کردی ہے۔

پی آئی اے کے خصوصی پروازوں پرکاک پٹ اور کیبن کریو اپ اینڈ ڈاؤن پروازیں کرتے تھے، مسلسل ڈیوٹیوں کی وجہ سے عملے کو آرام نہیں مل پاتا تھا، سی اے اے حکام کی جانب سے اقدام مبینہ طورپرطیارہ حادثہ کے بعد سے کیا گیا تاہم اب پروازوں پر عملے کو اضافی ڈیوٹیاں کروانے کی رعایت ختم کردی گئی ہے۔

پی آئی اے کو دی گئی چھوٹ کے خاتمے کے حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرکیپٹن ایس ایم رفت اللہ نے آرڈر جاری کیے۔ پی آئی اے نے سول ایوی ایشن کی چھوٹ ختم ہونے کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا۔ پی آئی اے کے چیف پائلٹ شیڈولنگ کیپٹن عمر اخترنے سی اے اے احکامات پر عمل درآمد کےحوالے سے احکامات جاری کئے۔

واضح رہے کہ سی اے اے نے کورونا وائرس کی وجہ خصوصی پروازوں پر رعایت دی تھی۔