ہراسگی کا الزام: سنتھیا رچی کا سابق وزیر اعظم گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

نمائندگان ایکسپریس  جمعـء 12 جون 2020
ملک ظہیر ارشد ایڈووکیٹ نے سنتھیا رچی کیخلاف بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ پر مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دیدی۔ فوٹو: فائل

ملک ظہیر ارشد ایڈووکیٹ نے سنتھیا رچی کیخلاف بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ پر مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دیدی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / راولپنڈی: امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔

امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے ہراساں کیا اور اب جھوٹے الزامات سے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کینٹ کے صدر و سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی ملک ظہیر ارشد ایڈووکیٹ نے امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کیخلاف بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ پر مقدمہ درج کرانے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دیدی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔