شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

تہمینہ درانی نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے، خاندانی ذرائع


ویب ڈیسک June 13, 2020
تہمینہ درانی نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے، خاندانی ذرائع۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام سمیت ملکی سیاسی رہنماؤں پر بھی کورونا وائرس کے وار مسلسل جاری ہیں، اور متعدد سیاسی رہنما ان دنوں کورونا کے باعث گھروں میں ہی قرنطینہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہیں اور اب ان کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی اس وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت

خاندانی ذرائع کے مطابق تہمینہ درانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اورانہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے، جب کہ شہباز شریف بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر قرنطینہ میں ہیں۔