امریکی شہری سنتھیا رچی نے اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ چیلنج کردیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 19 جون 2020
امریکی شہری سنتھیا رچی نے اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ چیلنج کردیا فوٹو : فائل

امریکی شہری سنتھیا رچی نے اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ چیلنج کردیا فوٹو : فائل

 اسلام آباد: امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی بے نظیر بھٹو کیخلاف نازیبا ٹویٹ کے معاملے میں سنتھیا رچی نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے اندراج مقدمہ کی پی پی پی کی درخواست میں جاری حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سیشن کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ہدایت کی تھی کہ وہ انکوائری کریں اگر قانون کے مطابق ایف آئی آر بنتی ہے تو وہ درج کریں، سنتھیا رچی کی وکیل عمران فیروز کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیشن کورٹ میں اپنے جواب میں کہا کہ درخواست گزار شکیل عباسی متاثرہ فریق نہیں ، اس کے باوجود ایڈیشنل سیشن جج نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی مقدمے کا حکم دیدیا، عدالت ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔