- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا
راولپنڈی : وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا، سول ایوی ایشن نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم بھی جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔
نوٹم کے مطابق پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے سلاٹس کے اوقات کار سی اے اے جاری کرے گا تاہم گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔
پروازوں کی مذکورہ اوقات کار میں آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہوگی نوٹم کے مطابق کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔