ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 21 جون 2020
پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 سالہ اقرا شبیر جاں بحق ہوگئی۔

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر اور بیڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں منسر گاؤں کی 13 سالہ بچی اقرا شبیر شہید ہوگئی جب کہ فائرنگ سے بچی کی والدہ اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔