کورونا ایس او پیز نرمی، تدفین معمول کے تحت ہوگی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 24 جون 2020
ورثاغسل دینے،جنازے میں بھی شامل ہوسکیں گے،کیپٹن(ر)محمدعثمان۔ فوٹو: فائل 

ورثاغسل دینے،جنازے میں بھی شامل ہوسکیں گے،کیپٹن(ر)محمدعثمان۔ فوٹو: فائل 

لاہور: کورونا سے انتقال کرنے والوں کے حوالے سے یس او پیز میں نرمی کر دی گئی ہے تاہم کوروناوائرس سے جاں بحق ہونے والوں  کا نمازجنازہ اورتدفین معمول کے مطابق کی جاسکے گی۔

کیبنٹ کمیٹی کی منظوری سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے نئے طریقہ کار کی منظوری دی۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر لوکل گورنمنٹ کی تربیت یافتہ ٹیمیں تمام حفاظتی انتظات کے ساتھ میت کو غسل دینگی ۔مردوں اور خواتین کی میتوں کو غسل دینے کیلیے متعلقہ جنس کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں ہوں گی۔ورثاء بھی مکمل حفاظتی لباس پہن کر غسل دینے میں شامل ہو سکیں گے۔ جنازہ میں بھی ورثاء، عزیز، رشتہ دار شامل ہوسکیں گے۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان  کا مزید کہنا ہے کہ میت کی تدفین کے لیے تابوت کی لازمی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔