امریکی بلاگرسنتھیارچی پر مقدمہ دائر کرنے کی درخواست خارج

کورٹ رپورٹر  بدھ 24 جون 2020
پیپلز پارٹی کے کارکن نے امریکی خاتون پر بے نظیر کے خلاف نازیبا ٹوئٹ پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو، فائل

پیپلز پارٹی کے کارکن نے امریکی خاتون پر بے نظیر کے خلاف نازیبا ٹوئٹ پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: عدالت نے بے نظیر بھٹو سے متعلق  ٹویٹ کرنے پر امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے ۔

پیپلز پارٹی کے کارکن نےعدالت سے استدعا کی تھی کہ پولیس درخواست کے باوجود امریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے پیپلز پارٹی کے کارکن وقاص عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا سنتھیا نےبے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹوئٹس کیے، پولیس درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کر رہی ، عدالت احکامات جاری کرے ۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو سے سوال ہے میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے، سنتھیا رچی

سنتھیا کے وکیل عمران فیروز ملک نے کہا کہ ان کی مؤکل نے اپنے حق کے لئے آواز اٹھائی ہے، ایک ہی الزام پر مختلف ایف آئی آرز درج نہیں کی جا سکتیں۔ عدالت نے درخواست کو میرٹ کے بغیر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا اور فیصلے میں لکھا کہ پولیس کے مطابق یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہے اور ایف آئی اے پہلے ہی اس نوعیت کے ایک معاملے کی انکوائری کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔