کراچی طیارہ حادثہ لاشیں بغیر شناخت ورثا کو دینے کا انکشاف

فلائیٹ اسٹیوارڈ قیوم کی جگہ کراچی کے مجتبی کودفن کیا گیا تھا،ڈی این اے رپورٹ


میتوں کی حوالگی کا عمل مکمل،قیوم کی میت لاہور میں نمازہ جنازہ کے بعد سپردخاک فوٹو: فائل

کراچی طیارہ حادثہ کیس میں بغیر شناخت لاشیں ورثا کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہوا ۔

ڈی این اے رپورٹ کی مطابق لاہور میں دفنائے گئے پی آئی اے کے فلائیٹ اسٹیوارڈ عبدالقیوم اشرف کی جگہ مسافر احمد مجتبیٰ کو دفنا دیا گیا تھا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے تمام مسافروں کی میتوں کی حوالگی کا عمل مکمل ہوگیا۔

فلائیٹ سٹیوارڈکی میت کی شناخت ہونے پر چھیپا سرد خانے میں موجود عبدالقیوم کی میت کو ورثا کے سپرد کردیا گیا تھا۔ احمد مجتبیٰ کی فیملی کے کہنے پر عبدالقیوم کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیاتھا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں دفن کی جانے میت احمد مجتبی کی تھی۔

لاہورمیںعبدالقیوم کی جگہ دفنائی گئی میت کی قبر کشائی کے بعد میت کراچی روانہ کردی گئی ہے ،جوآج رات کراچی میں اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی جبکہ فلائیٹ سٹیور عبدالقیوم کی میت پی کے 304 سے لاہور پہنچائی گئی تھی جس کو نماز جنازہ کے سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں