نوجوان پر پولیس تشدد کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج؛ مشتعل ہجوم کا تھانے پر دھاوا

ایکسپریس نیوز  جمعـء 26 جون 2020
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔ فوٹو : پی پی آئی

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔ فوٹو : پی پی آئی

پشاور میں نوجوان پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا اور مشتعل ہجوم نے تھانہ تہکال پر دھاوا بول دیا۔

خیبر پختون خوا میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں کی لہر روز پکڑ گئی۔ پشاور پریس کلب اور اسمبلی چوک میں مختلف تنظیموں اور عام شہریوں کی جانب سے احتجاج ہوتا رہا، مظاہرین کے بے قابو ہونے پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، کچھ مظاہرین نے پتھراؤ بھی کیا۔

سہ پہر کے بعد لوگوں کے ہجوم نے پولیس تھانہ تہکال پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، پتھراؤ اور شیشے کی بوتلیں بھی پھینکیں اور موٹرسائیکل کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لئے جج کی تقرری کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔