سندھ میں ثقافتی میلے سجانے والوں کے ساتھ ہوں بلاول

وادی مہران کے شاندار کلچر کو اجاگر کیا جائے کیونکہ اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے


Staff Reporter December 09, 2013
یوم ثقافت قابل مبارکباد ہیں، پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ کا بلاول ہائوس سے بیان۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں یوم ثقافت منانے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وادی مہران کے شاندار کلچر کو اجاگر کیا جائے کیونکہ اس کلچر پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس سے جاری کردہ اپنے بیان میں رومن سندھی میں اپنی تحریر میں کہا ہے کہ ''سندھ بھر میں بینظیر ثقافت کو منانے کیلیے لگائے گئے میلے مبارک ہوں۔



خدا کرے سندھ کے یہ رنگ سدا سلامت، شاد وآباد رہیں،'' ان کاکہنا ہے کہ'' کشمور سے کے ٹی بندر اورکراچی سے کارونجھر پہاڑ تک جہاں جہاں بھی ٹقافت کے ان رنگوں کو منانے کیلیے میلے سجائے گئے ہیں، میں ان تمام میلے منانے والوں کے ساتھ ہوں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے عظیم کلچر کو محفوظ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔