نسل پرستی پر بھی میچ فکسنگ اور ڈوپنگ جیسی سزا دیں، ہولڈر

اسپورٹس ڈیسک  پير 29 جون 2020
کوئی پلیئر دوران میچ انسداد نسل پرستی قانون کی 3 بار خلاف ورزی کرے تو اس پر تاحیات پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ فوٹو : فائل

کوئی پلیئر دوران میچ انسداد نسل پرستی قانون کی 3 بار خلاف ورزی کرے تو اس پر تاحیات پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ فوٹو : فائل

مانچسٹر:  ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے نسل پرستی میں ملوث کرکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو بھی ڈوپنگ اور میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں جیسی سخت سزا دینا چاہیے، اگر ہمارے کھیل میں اس قسم کی چیزیں موجود ہوں تو پھر ان سے ایک جیسے ہی انداز میں نمٹنا چاہیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کوئی پلیئر دوران میچ انسداد نسل پرستی قانون کی 3 بار خلاف ورزی کرے تو اس پر تاحیات پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔