پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ؛ دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

اسٹاف رپورٹر  پير 29 جون 2020
دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی 2013 کے ماڈل کی ہے فوٹو: اے ایف پی

دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی 2013 کے ماڈل کی ہے فوٹو: اے ایف پی

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا جو کہ ایک گاڑی میں سوار ہوکر اسٹاک ایکسچینج پہنچے تھے، مذکورہ گاڑی ٹویوٹا سیلون ہے جس کا رجسٹریشن نمبر بی اے پی 629 ہے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی ایک نجی بینک کے نام پر 30 نومبر 2013 کو رجسٹرڈ کرائی گئی۔

دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی 2013 کے ماڈل کی ہے ، گاڑی کا ٹیکس رواں برس یعنی 30 جون 2020 تک ادا کیا جاچکا ہے، گاڑی کا انجن نمبر وائی 849018 ہے ، حاصل کردہ ڈیٹا میں سی پی ایل سی کے ریکارڈ میں گاڑی کسی بھی کرائم میں نظر نہیں آرہی اور بالکل کلیئر ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ گاڑی پہلی مرتبہ ہی ایسے کسی دہشت گرد حملے میں استعمال کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔