2 روز میں سندھ پولیس کے 30 اہلکار کورونا کا شکار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 1 جولائی 2020
سندھ پولیس کے 13 اہلکار کورونا سے متاثر ہو کر شہید ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

سندھ پولیس کے 13 اہلکار کورونا سے متاثر ہو کر شہید ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

گزشتہ 2 روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 30 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران کورونا کے30 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس طرح کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 1255 ہوگئی ہے۔ 910 افسران اور اہلکار زیرعلاج ہیں جب کہ 332 اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اب تک سندھ پولیس کے 13 اہلکار کورونا سے متاثر ہو کر شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 11 کا تعلق کراچی جبکہ دو کا تعلق حیدر آباد رینج سے تھا۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔