- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
پی ایس ایل؛ بورڈ کو بعض فرنچائزز سے واجبات کا انتظار
کراچی: پی سی بی کو پی ایس ایل کی بعض فرنچائزز سے واجبات کا انتظار ہے تاہم اس حوالے سے جمعرات کو گورننگ کونسل میٹنگ میں بات ہوگی۔
پی ایس ایل 5 کو کورونا وائرس کی وجہ سے 30 میچز کے بعد ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا، پی سی بی رواں برس کے اواخر میں بقیہ 4 میچز کرانا چاہتا ہے مگر ابھی کوئی بات حتمی نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق تاحال بعض فرنچائزز نے اپنے مکمل واجبات ادا نہیں کیے، جمعرات کو ویڈیو لنک پر گورننگ کونسل کے اجلاس میں اس حوالے سے بات ہو گی، ٹیم مالکان نے ہمیشہ کمرشل ماڈل پر اعتراض کیا یہ معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
بورڈ نے فیس کیلیے ڈالر کا ریٹ مقررکرنے کی خاطر ایک آڈٹ، ٹیکس و ایڈوائزری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کی خدمات لی تھیں،اس نے کم و زیادہ فیس اور سینٹرل پول سے یکساں منافع کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ٹیم کے الگ ریٹ تجویز کیے مگر بورڈ نے اسے مسترد کر دیا، فرنچائز اس بات سے خوش نہیں اس پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گزشتہ اجلاس میں جن امور پر اتفاق ہوا تھا اس پر کس حد تک عمل درآمد ہوا یہ بات بھی زیرغور آئے گی، ٹیکس کے معاملات پر بات ہوگی، اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے فرنچائزز کو پی ایس ایل کا الگ ڈپارٹمنٹ بنانے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نمائندگی نہ ہونے پر مالکان اس فیصلے سے زیادہ خوش نہیں ہیں، وہ ایک الگ کمپنی بنانے کے حق میں تھے۔ شرکا کو پانچویں ایڈیشن کے سینٹرل انکم پول پر بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا، بقیہ چار میچز کے حوالے سے تبادلہ خیال ہونا ہے، ٹیموں کو مالکانہ حقوق طویل عرصے تک کیلیے دینے کے مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔