شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2020
قومی ٹیم کے سابق کپتان، ان کی اہلیہ اور بیٹیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ فوٹو، ٹوئٹر

قومی ٹیم کے سابق کپتان، ان کی اہلیہ اور بیٹیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ فوٹو، ٹوئٹر

کراچی: سابق کپتان اور سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ  کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

اپنے ٹوئٹ میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اہلیہ، بیٹیوں اقصی ، انشا  اور میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا اللہ  کا شکر ہے کہ اب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1278658493352865793?s=20

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات  کے اظہار اور دعاؤں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔

شاہد آفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔