- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
شیخوپورہ میں ٹرین اور مسافر کوسٹر میں تصادم سے سکھ خاندان کے 19 افراد ہلاک
فاروق آباد کے قریب ریلوے پھاٹک پر مسافر کوسٹر ٹرین کی زد میں آنے سے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 19 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخورہ کے علاقے فاروق آباد میں جاتری روڑ پر واقع ریلوے پھاٹک پر مسافر کوسٹرکراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار سکھ برادری کے 19 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں سکھ خاندان سوار تھا جس کا تعلق پشاور سے تھا، خاندان کے تمام افراد قریبی عزیز کی فوتگی پر ننکانہ صاحب آئے تھے، ننکانہ صاحب سے واپس پشاور جاتے ہوئے سچا سودا گردوارہ کے پاس کوسٹر بس ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھے کچے راستے سے بس گزارنے کی کوشش کی، اسی دوران کوسٹر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔
ترجمان محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، ڈی ای این کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔