- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
انگلینڈ کے خلاف گگلی اور بریک میرا اہم ہتھیار ہوں گے، یاسر شاہ
کراچی: پاکستان کے معروف اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، میزبان ٹیم کے خلاف گگلی اور بریک میرا اہم ہتھیار ہوں گے۔
یاسر شاہ نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسم کی کنڈیشن سے پاکستان کو بہت مدد ملے گی، ہمارے کھلاڑیوں کو غیر تجربہ کار کہنا درست نہیں، ہمارے نوجوان بولرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے، محمد عباس کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، شاہین شاہ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، نسیم شاہ بھی بہترین فارم میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر گیند سوئنگ ہونے کا فائدہ ملے گا، گگلی اور بریک میرے اہم ہتھیار ہوں گے، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ ہے، کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کی سرزمین پر بھی سینچری بناؤں، انجری کی وجہ سے میری کارکردگی متاثر ہوئی، واپس آنے کے لیے بہت محنت کی ہے، میرا اعتماد واپس آ گیا ہے، اپنی بولنگ سے بہت مطمئن ہوں۔
اسپنر نے کہا کہ بولنگ کوچ مشتاق احمد پوری توجہ دے رہے ہیں، مشتاق احمد کے ٹیم میں آنے سے بہت فائدہ ہوا،اچھی پرفارمنس کے بعد توقعات بڑھ جاتی ہیں،توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،بیٹنگ میں بھی کچھ کر دکھانا چاہتا ہوں،نیٹ پر مسلسل بیٹنگ پریکٹس کر رہا ہوں،پاکستان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے،مضبوط بیٹنگ لائن سے اچھی توقعات ہیں،امید ہے کہ ہمارے بیٹسمین اچھا پرفارم کریں گے۔
یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن اچھا اسکور کر لے تو بولرز پر دباؤ کم ہوجاتا ہے، فاسٹ اور اسپنرز مل کر حریف ٹیم کو قابوکرنے کی کوشش کریں گے،پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز کے مقابلوں سے ہمیں فائدہ ہوگا،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان میچز میں ہمیں وکٹوں کا علم ہو جائے گا۔
یاسر شاہ نے مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستان کو تماشائیوں کی سپورٹ حاصل رہی ہے،خالی گراؤنڈز میں اپنے مداحوں کی کمی محسوس ہوگی،کورونا کے مخصوص حالات کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں،سماجی فاصلے سمیت تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو مصروف رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود پر ہونے والی تنقید کو ہمیشہ مثبت طور پر سمجھتا ہوں کیوں کہ تنقید سے خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے، پی سی بی کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں اچھی کارکردگی پر ہی سینٹرل کنٹریکٹ میں درجہ بندی ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔