- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
پنجاب حکومت نے پورے سسٹم کا بیڑا غرق کر دیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پنجاب حکومت نے پورے سسٹم کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ میں جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں عالت عالیہ کے فاضل بینچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ آئین کے تحت عدلیہ اور انتظامیہ کے اپنے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں لیکن پنجاب حکومت نے نوٹی فکیشن کے ذریعے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں، پنجاب حکومت کا اختیارات دینے کا نوٹی فکیشن آئین کے آرٹیکل 2 (a)اور آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے، اس لئے ہائی کورٹ پنجاب حکومت کا عدالتی اختیارات سے متعلق 17 جون کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔
دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو عدالتی اختیارات دینے پر پنجاب حکومت پر برہم ہوگئے، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے، حکومت نے تمام سسٹم کا بیڑا غرق کر دیا ہے پنجاب حکومت کو عدالتی اختیارات کا بہت شوق ہے، جن اتھارٹیز نے نوٹی فکیشن جاری اور منظور کیا ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے اور نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا۔ لاہورہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔