کراچی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ 5 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزمان کے خلاف 371A/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔


Staff Reporter July 12, 2020
پولیس نے ملزمان کے خلاف 371A/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈیفنس پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5 خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او کلفٹن انسپکٹر محمد علی نیازی نے خفیہ اطلاع پر فیز سیون میں جمشید نامی شخص کے اڈے پر چھاپے مارا۔

کارروائی کے دوران جمشید ، شہروز ، بلال ، عبداللہ ، نبیل ، شفیق ، بابر ، احسان ، اریبہ ، ثناء ، ثناء ، سحر اور عائشہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف 371A/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مقبول خبریں