رحیم یارخان میں استاد نے 4 معصوم بچوں پر تیزاب پھینک دیا

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک July 15, 2020
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی . فوٹو : فائل

تحصیل صادق آباد میں استاد نے 4 معصوم بچوں پر تیزاب انڈیل دیا۔

رحیم یار خان میں صادق آباد کے علاقے حق ٹاؤن میں برقعہ پوش شخص نے 4 معصوم بچوں پر تیزاب انڈیل دیا جس سے چاروں بچے جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لواحقین کے مطابق تیزاب انڈیلنے والا برقعہ پوش بچوں کا استاد ہے جس نے ایک بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تھی تو بچے نے گھر والوں کو بتا دیا تھا، اسی رنجش میں ملزم نے تیزاب پھینکا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔