سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کے خوبصورت لمحات

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق سارہ خان اور فلک شبیر آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے


ویب ڈیسک July 16, 2020
شوبز شخصیات سمیت سارہ خان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے فوٹوسوشل میڈیا

اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز اچانک اپنی منگنی کی خبر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ان کی منگنی اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی نمایاں تھی اور تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا '' میں نے ہاں کردی۔''



سارہ خان کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور دیگر شوبز شخصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکارہ سارہ خان نے پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ منگنی کی ہے۔ فلک شبیر نے بھی گزشتہ روز اپنی اور سارہ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سارہ خان کو شادی کے لیے پرپوز کررہے ہیں۔



سوشل میڈیا پر سارہ خان کی پوسٹ کے بعد ان کی منگنی کی تقریب کی مزید ویڈیوز بھی بڑی تعداد میں شیئر ہورہی ہیں۔

[fb-post-embed url="
Falak Shabir proposes Sarah Khan✨

These two are literally COUPLE GOALS!😭 Falak Shabir on his knees proposing Sarah Khan✨ She said, YES!🔥

Posted by Abdul Samad Zia Weddings on Wednesday, July 15, 2020
"]

جب کہ اسی کے ساتھ سارہ خان اورفلک شبیر کی مہندی اور مایوں کی تقریب کی ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں جس میں دونوں اپنی زندگی کے ان خوبصورت اور حسین لمحات کو انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CCsQ2qLFwiR/"]

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق سارہ خان اور فلک شبیر آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CCsO5YWFXpS/"]

واضح رہے کہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کچھ عرصے پہلے تک نہ صرف ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے بلکہ دونوں کی شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیں لیکن پھر اچانک دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ جس کے بعد آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

[fb-post-embed url="

We caught Falak lipsing a song for Sarah - She literally loves it and its the most ADORABLE thing on the internet today!🙈 P.s THIS COUPLE MAKES US FEEL SINGLE ON A WHOLE NEW LEVEL!😭 #SarahKhan #FalakShabir #sarahwedsfalak

Posted by Abdul Samad Zia Weddings on Wednesday, July 15, 2020
"]