قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کیلئے موبائل ایپ متعارف

آصف محمود  جمعرات 16 جولائ 2020
 بکرا منڈی موبائل ایپ کے ذریعے جانور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے فوٹوایکسپریس

بکرا منڈی موبائل ایپ کے ذریعے جانور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے فوٹوایکسپریس

لاہور: پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کے لیے بکرا منڈی آن لائن موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔

موبائل ایپ حکومت پنجاب اور  کمشنر لاہور کی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ اور لاہور کیٹل مارکیٹنگ کمپنی نے وضع کی ہے۔ ایپ سے شہری عیدالاضحیٰ کے لیے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔

ایپ کورونا پھیلاؤ میں کمی لانے اور بکرامنڈیوں میں رش کم کرنے کے پیش نظر وضع کی گئی ہے۔ ایپ میں جانوروں کی تصاویر، عمر، وزن، اقسام، نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔ ایپ کے باعث شہری کورونا سے محفوظ رہ کر قربانی کے جانور  آن لائن آرڈر کر سکتے ہیں۔ جانوروں کی خرید و فروخت ایپ میں اکاؤنٹ بنا کر کی جا سکتی ہے۔

بکرا منڈی موبائل ایپ کے ذریعے جانور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔خریدار کے لیے اکاؤنٹ بنانے کے لیے نام اور موبائل جبکہ فروخت کے لیے شناختی کارڈ نمبربھی لکھنا لازمی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔